دنیا کی طویل العمر خاتون انتقال کر گئیں۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق دنیا کی طویل العمر کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتوں کین تانا جن کا تعلق جاپان کے جنوب مغربی علاقے فوکاکا سے تھا انتقال کر گئی ہے۔ کین تانا کی موجودہ عمر 119 بر س تھی۔ کین تانا کی تاریخ پیدائش 2 جنوری 1903 بتائی جاتی ہے۔
جاپان اس وقت دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ کین تانا جس سال پیدا ہوئی اسی سال رائٹ برادران جنہوں نے ہوائی جہاز ایجاد کئے تھے اپنی پہلی اُڑان بھری۔ اسی سال میری کیوری نے دنیا کی پہلی خاتون کی حیثیت سے نوبل پرائز حاصل کیا تھا۔اس زمانے میں تھیوڈو روزویلٹ امریکا کے صد ر تھے جبکہ ایڈورڈ ہفتم برطانوی بادشاہ تھے۔
اسی سال روس کو جاپان نے شکست دی تھی۔ کین تانا اپنے 9 بہن بھائیوں میں سے ساتویں نمبر پر موجود تھیں۔ اور ان کی شادی بھی جلد ہو گئی صرف 19 برس کی عمر میں شادی ہو گی اور ان کے شوہر نے 1937 میں ملکی سپاہی کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔ کین تانا کو ریاضی کا اور خطاطی کا بہت شوق تھا ۔ 2019 میں ان کو دنیا کی معمر ترین عورت کا اعزاز ملا۔