جاوید ہاشمی کی طرف سے خبر غم نے سب کو پریشان کر دیا، دعاؤں کی درخواست

    جاوید ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا جلد آپریشن متوقع ، اہلخانہ کی جانب سے دعاؤں کی اپیل۔

     

    ملتان (اعتماد ٹی وی) پاکستان کے سنئیر سیاستدان مخدو م جاوید ہاشمی کی علالت کی خبر پھیل گئی اہلخانہ سے رابطے کے بعد پتہ چلا کہ جاوید ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ان کی دل کی شریانیں بھی بند ہیں۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے ان کو آپریشن کی تجویز دی ہے۔ جاوید ہاشمی کا آپریشن ملتان انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں ہو گا۔

    Advertisement

     

    ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو طبعیت کی خرابی کے باعث طبی معائنے کے لئے انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ۔ جہاں پر ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا اور ان کو بتا یا کہ اب ان کا آپریشن ضروری ہے۔ مخدوم ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سینے میں درد محسوس ہو رہا تھا اس لئے ڈاکٹر کے پاس آیا۔

     

    Advertisement

    ڈاکٹر نے کہا کہ تھوڑے دن مزید انتظار کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔ مخدوم جاوید ہاشمی ان سیاستدانوں میں سے ہیں جن کہ مطابق عمران خان کو ان کی حکومت کے پانچ سال مکمل کرنے دینے چاہیے تھے یہ کسی بھی جمہوری ملک کی صحت کے لئے اچھا ہے۔ مگر اب جیسا طرز حکومت اختیار کیا گیا ہے اس میں ایسی کوئی گنجائش ہی نہیں باقی رہی۔

     

    Advertisement