سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان سے ملاقات کی ۔
پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار عمران خان سے ملاقات کے لئے ان کے گھر تشریف لے آئے۔ سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی اور اس ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مسلم لیگ ن ایسے کسی موقع کو نہیں چھوڑتی جہاں پر عمران خان کو تنقید کر نی ہو۔ ایسا ہی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بیان دیا ۔ کہ صداقت و امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ لینے اور دینے والوں کی ملاقات ہو رہی ہے ان لوگوں نے ایسے الفاظ کو بھی داغدار کر دیا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات میں بھی عدلیہ کے انصاف اور ایمانداری کو لے کر بات کی ہے عمران خان میری بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ عدلیہ کی تضحیک کسی قیمت پر قبول نہیں ۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف میں تاخیر کے حوالے پنجاب عدلیہ کے متعلق بھی بات ہوئی۔ عمران خان بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ عدلیہ کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول ہو گا۔