خیبر پختو نخواہ حکومت نے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت نے عوام کے لئے صحت کارڈ جاری کئے جس کے تحت عام عوام دس لاکھ تک علاج مفت کر واسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بے سہارا لوگوں کو رہائش دی جو مختلف شہروں سے ملازمت و مزدوری کے لئے بڑے شہروں میں آتے ہیں اور سڑکوں پر رات گزارتے ہیں۔
عمران خان نے ان سب لوگوں کو چھت دی تھی۔ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ہی اس کے خلاف کام شروع کر دیا۔ انھوں نے سب سے پہلے لنگر خانوں کو بوجھ قرار دیتے ہوئے ان کو بند کیا جب اس حوالے سےا حتجاج کیا گیا تو پھر اپنا فیصلہ واپس لیا گیا۔ بعدازاں صحت کارڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ میں اب بھی حکومت قائم ہے اور کے پی کے کی حکومت نے وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ ماننے سے انکا ر کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے انھوں نے صرف باتیں نہیں کی بلکہ عملی قدم اُٹھایا۔
تجزیہ نگار کامران بھنگاش نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کے پی کے کی عوام کو مبارکبا د دی اور کہا کہ ان کو شکر گزار ہونا چاہیے محمود خان کا جنھوں نے اپنی قیادت اور کوششوں کو بروئے کار لا کر صحت کارڈ کو لے کر حکومتی احکامات کو نہیں مانا اور آج انھوں نے کے پی کے میں صحت کارڈ کو لازمی جُز بنادیا ہے۔