70 سالہ شخص نے ایسا کام کردیا کہ نوجوان بغلیں جھانکنے پر مجبور ہیں ۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل امریکا میں دوڑنے کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔اس میں 70 سال سے زائد عمر تک کے افراد نے بھی حصہ لیا۔ 70 سالہ امریکی شخص نے شہری مائیکل کیش نے پین ریلے کے ایتھلیٹک ایونٹ میں حصہ لیا۔ 100 میٹر کی دوڑ کو انھوں نے 14 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ختم کردیا ۔
مائیکل کیش نے سو میٹر کی دوڑ کو 13 اعشاریہ 47 سیکنڈز میں مکمل کر لیا اور ریس میں کامیابی حاصل کرلی۔ سوشل میڈیا پر مائیکل کی ریس کی کامیابی کی ویڈیو جاری کی گئی جو کہ کچھ ہی وقت میں وائرل ہو گئی۔ صارفین اتنی عمر کے باوجود 70 سالہ شخص کے اس کارنامے کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
عموماً ستر سال کی عمر میں لوگ بمشکل چلتے پھرتے ہیں یا کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہوئے ہوتے ہیں ایسی عمر میں سو میٹر کی دوڑ میں حصہ لینا ہی بڑی بات ہے کجا کہ اس کو جیت جانا۔ ریس میں سب سے تیز فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ امریکی شہری کے پاس ہے جنہوں نے 2005 میں 100 میٹر کی دوڑ کا فاصلہ صرف 12 اعشاریہ 77 سیکنڈز میں مکمل کیا۔