خلیل الرحمان قمر کا دماغ خراب، اداکارہ ریشم نے خلیل رحمان قمر کی طرف سے پی ٹی آئی کی حمایت پر ان کی واٹ لگا دی۔

    مسلم لیگ ن کی حمایت میں اداکارہ ریشم اخلاقیات کو بھلا بیٹھیں ۔

    لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں عوام سے لے کر شوبز شخصیات تک کسی نہ کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کرتے ہیں ۔ اور اس حمایت میں ان کو اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ اخلاق کی حدود سے تجاوز کر جاتے ہیں ۔ ایسا ہی اداکارہ ریشم کے ساتھ ہوا۔

     

    Advertisement

     

    اداکارہ ریشم نے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ایک ٹوئٹ کے سکرین شارٹ کے ساتھ انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے کو لے کر جہاں سیاسی پارٹیاں اپنی سیاست چمکا رہی ہیں وہ بہت سی شوبز شخصیات بھی عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لے رہی ہیں۔

     

    Advertisement

    خلیل الرحمان قمر نے اپنے ٹوئٹ سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت ظاہر کردی جو اداکارہ ریشم کو پسند نہیں آئی ۔ خلیل الرحمان قمر نے ٹوئٹ کیا کہ میں ایک سادہ سا سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا حکم کب آیا کہ چور کو مسجد نبوی ﷺ کی حدود میں چور نہیں کہا جا سکتا۔

     

     

    Advertisement

    جس پر اداکارہ ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کا ذہنی توازن بہت عرصہ قبل ہی الُٹ چکا ہے اس کو کسی ہسپتال میں داخل کروا کر اس کا علاج کروائیں ذہنی و جسمانی دونوں طرح، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ سب کو زہریلے دانتوں سے کاٹنا شروع کر دے۔