اعجاز الحق نے موجودہ پاکستانی کی صورتحال کا حل بتا کر پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید کر دی۔

    اعجازالحق نے سابقہ حکومت کے حق میں بیان دے دیا ۔

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے سابق وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز بنی گالہ میں ملاقات کی اور انکی حمایت کا اعلان کیا ۔ اس ملاقات میں عمران خان کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی بھی موجود تھے۔

     

    Advertisement

     

    اعجاز الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر اراکین کے خلاف جو مقدمات درج کروائے ہیں وہ ناحق ظلم کرنے کے برابر ہیں۔ اس طرح کے عمل کر کے موجودہ حکومت ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔

     

    Advertisement

    یہ لوگ ملک کو ایک انار کی طر ف لے جا رہے ہیں۔ جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ اعجاز الحق نے مزید کہا کہ ملک میں امن کے لئےصرف ایک ہی حل ہو سکتا ہے وہ ہے جلد از جلد نئے اور شفاف انتخابات۔ اعجاز الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ عید کے بعد کا لائحہ عمل پر بھی بات کی گئی۔

     

    مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ کا کہنا ہے ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت قطعی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ کسی بھی ملک کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے اپنی مرضی کی حکومت ہم پر مسلط کرے۔ اس تما م واقعات کو نئے انتخابات کروا کر ختم کیا جا سکتا ہے۔

    Advertisement

     

     

    چئیر مین تحریک انصاف عمران خان نے اعجاز الحق کی حمایت پر ان کا شکر یہ ادا کیا اورملک میں امن قائم کرنے کے لئے انتخابات کروانے پر زور دیا۔

    Advertisement