پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو بڑا سانحہ پیش آ گیا ۔
لاہور (اسلام آباد ) پاکستان تحریک انصاف اپنے حکومت کے جانے کے بعد سے عوامی جلسے کر رہی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو پسینے آ رہے ہیں۔ عمران خان کی عوام میں مقبولیت کو لے کر حکومت پریشان ہے ۔ آج عمران خان نے میانوالی میں جلسے کا اعلان کیا ہوا ہے جس کے لئے وہاں کے لوگ پرجوش ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی گزشتہ روز گاڑی کو موٹر وے روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک گاڑی نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے شہباز گل کی گاڑی اُلٹ گئی لیکن خوش قسمتی سے شہباز گل بچ گئے انھیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ شہباز گل نے حادثے سے بچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔
شہباز گل نے بیان دیا کہ یہ حادثہ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ کروایا گیا ہے۔ یہ ہمیں جتنا دبانے کی کوشش کریں گے ہم اتنا ہی جوش سے اُٹھیں گے۔ ہم نے کپتان کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہے اور اس کو نبھائیں گے۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور آج حادثے میں ملوث گاڑی کے نمبر کے ذریعے ڈرائیور کو ٹریس کر کے پکڑ لیا گیا ہے۔