چین میں دوبارہ کورونا سے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ایشین گیمز التوا کو شکار
آن لائن (اعتماد ٹی وی) چین میں ہر سال ایشین گیمز کا انعقاد کیا جاتا ہے جو کہ کورونا وباء کے باعث بند کر دئیے گئے تھے ۔ سال 2021 سے 2022 کے درمیان کورونا پر تیزی سے قابو پایا گیا اور حفاظتی تدابیر کے باعث بہت سے ممالک میں اس وباء کو خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ رواں سال بہت سے ممالک نے اپنی پابندیاں اُٹھا لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چین میں کورونا وباء دوبارہ سے پھیل رہی ہے اس کے پیش نظر 19 ویں ایشین گیمزکو ملتوی کر دیا گیا ہے پہلےپہل مقابلے کا انعقاد 10 سے 25 ستمبر کے درمیان ہونا تھا جو کہ اب ملتوی کردیا گیا ہے اس کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق وائرس کنٹرول پلان کے تحت ان مقابلوں کا انعقاد کیا جانا تھا جو کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کامیاب تجربے کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس مقابلے کا انعقاد فروری 2022 میں کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ مہینے اعلان کیا گیا تھا کہ مشرقی چین کے ہینگ ژو شہر میں ایشین گیمز کے لئے مقامات کا تعین کر لیا گیا تھا۔ لیکن موجودہ خبر کے مطابق اب یہ مقابلے التوا کا شکار ہے۔