پھلوں کا بادشاہ آم اب لاکھوں میں فروخت ہونے لگا ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی ) دنیا میں ہر شے پر کسی نہ کسی ایک شے کی حکمرانی ہوتی ہے ۔ جیسے جنگلی جانور میں شیر جنگل کا راجہ ہے اور پھولوں میں گلاب پھولوں کا شہنشاہ ہے ۔ اسی طرح پھلوں کا بادشاہ آ م ہے۔ جو کہ زیادہ تر عوام کا مرغوب پھل ہے۔
موسم گرما کا یہ پھل لوگ مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں کچھ فروٹ سائلٹ میں کاٹ کر استعمال کر تے ہیں کچھ اس کا ملک شیک بنا کر پیتے ہیں۔ لیکن اس کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔ اگر چہ یہ گرم تاثیر کا پھل ہے۔
آم کی دنیا بھر میں کئی اقسام ہیں اور ان کی کاشت اب کئی ممالک میں کی جاتی ہے جیسے کہ بھارت میں ہی اس کی بہت سی اقسام کاشت کی جاتی ہیں جن میں بینگن پالی، الپھونسو، دسہری اور لنگڑا آم شر فہرست ہیں۔ لیکن یہ تما م قسمیں مناسب قیمت پر مارکیٹ دستیاب ہیں۔
دنیا میں آموں کی ایک قسم ایسی بھی جو کہ لاکھوں میں فروخت ہوتی ہے اور اس کا رنگ میں آموں سے مختلف ہوتا ہے۔ جیسے کہ اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا آم “میازکی” ہے جو کہ جاپان کے شہر میازکی میں کاشت کیا جاتا ہے اس کے انوکھے ہونے کی وجہ اس کا رنگ ہے جو پیلا نہیں ہوتا بلکہ جامنی ہوتا ہے۔ان آموں کا وزن قریباً 350 کلو گرام ہے اور ان میں شوگر کی مقدار 15 فیصد تک یا اس زیادہ ہوتی ہے۔