جاوید ہاشمی نے آپریشن سے قبل ایسا پیغام دیا کہ سب دنگ رہ گئے۔
ملتان (اعتماد ٹی وی) پاکستان کے سیاسی رہنما جاوید ہاشمی آپریشن کی وجہ سے ہسپتال داخل ہیں اور ان کا چند گھنٹوں کے بعد آپریشن ہے ۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے انھوں کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے یہ میری زندگی کے آخری لمحات ہوں اب سے چند گھنٹوں کے بعد میں شاید زندہ نہ رہوں ۔
میں اپنا آخری پیغام دنیا کو دینا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کسی طور پر کسی کے بھی حق میں اچھی نہیں ہے ۔
سب سویلین کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ ملک سب کا ہے اور جمہوریت کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپسی اختلافات کو بھلا کر ملک کی بہتری کا خیال کیا جائے۔ انھوں نے کہا پاکستان میں کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے یہ سب دھوکہ دہی ہے اور اپنے فائدے دیکھ رہے ہیں۔
فوج کو چاہیے کہ وہ ملکی معاملات سے دور رہے اور اپنے بیرکوں میں واپس جائے۔ اور سیاسی رہنماؤں کو چاہیے آپس میں بات کریں اور کوئی حل نکالیں۔ میں نے اسی لیے وزارت نہیں لی ۔ خدارا پاکستان پر رحم کھائیں۔ زندگی رہی تو آپ سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔