بیوی اپنے شوہر سے ہمیشہ ناراض رہتی تھی، ایک دن اس کے شوہر جانے کے بعد ایک اجنبی شخص نے اس کے گھر ستک دی، بیوی نے دروازہ کھولا تو۔۔۔

    حالات خواہ کیسے ہی ہوں انسان کو اللہ کا شکر گزار رہنا چاہیے۔

    لاہور (اعتماد ٹی وی) انسان جلد باز ہونے کے ساتھ ناشکر ا بھی ہے ۔ ہمیشہ زیادہ کی چاہ نے انسان کو غلط راہ پر لے جاتی ہے کہ جو اللہ نے اس کو عطا کیا ہے وہ اس کا شکر ادا نہیں کرتا اور اس کے برے نتائج کا سامنا کر کے پچھتاتا ہے ۔ مرد ہو یا عورت دونوں ہی اپنی خواہشات کی رو میں بہہ جاتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک سبق آموز واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ ایک خاتون کا شوہر مزدوری کرتا تھا اور وہ اتنا ہی کما کر لاتا تھا کہ گھر کا خرچ بمشکل پورا ہوتا تھا ۔

     

    Advertisement

     

    مزدور کی بیوی اس بات سے سخت نالاں تھیں اور روز اپنے شوہر سے لڑائی کرتی کہ مہنگائی زیادہ ہے اور خرچ کم ہے ۔ کوئی ایسا کام کروں جس سے کمائی زیادہ ہو ۔ اس کے شوہر نے کہا کہ اللہ کی بندی میں روز گھر سے باہر کام کے لئے جاتا ہوں ایک دن بھی چھٹی نہیں کرتا دن بھر مزدوری کے بعد جو ملتا ہے شکر کرکے گھر لے آتا ہوں اس سے زیادہ میں کیا کروں۔ خاتون بھی یہ حقیقت جانتی تھی پھر بھی شوہر سے ناراض ہو گئی۔

     

    Advertisement

    صبح کو شوہر وقت پر اُٹھ کر گھر سے چلا گیا لیکن بیوی نے ناراضگی کی وجہ سے کچھ نہیں پوچھا اور جب وہ گھر سے نکل گیا تو عورت نے کہا کہ ایسی زندگی سے اچھا ہے کہ نا رہو ۔ کچھ ہی وقت کے بعد دروازے پر دستک ہوئی خاتون نےد رواز کھولا تو اجنبی شخص کھڑا تھا ۔ جس نے اس کو بتایا کہ اس کے شوہر کی حادثے میں اللہ کو پیارا ہو گیا ہے ۔

     

    شوہر تو چلا گیا لیکن دو بچوں کے ساتھ کرائے کے گھر اور قرضے لینے والوں نے دنیا کی تلخ حقیقت سے روشناس کروایا ۔ اور خاتون کو پتا چلا کہ اس کے کم کمانے والے شوہر نے اس کو کتنی مشکلوں سے بچایا ہوا تھا اب کچھ نہیں ہو سکتا ۔ اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ ہی گئی کھیت ۔

    Advertisement

     

    اس واقعے سے سبق ملتا ہے کہ انسان کو جیسے بھی ہو ہر حال میں خوش رہنا چاہئے کیونکہ دنیا کی خواہشات تو قبر تک پوری نہیں ہوتی لیکن اگر انسان اللہ کی نا شکری میں ساری زندگی گزار کر چلا گیا تو دنیا میں تو وہ رسوا رہا ہی تھا لیکن آخرت میں بھی زلیل و خوار ہو جائیگا ۔

     

    Advertisement

     

    پھر اللہ تعالی کا بھی ارشاد ہے کہ تم جتنا شکر کرو گے اللہ اتنا ہی زیادہ دے گا، اگر اللہ تعالی کے اس فرمان پر ہی یقین کر لیا جائے تو زندگی گزارنا آسان ہو جائے ۔

     

    Advertisement

    لیکن آزمائش بھی اللہ کی طرف سے ہے اور انعامات بھی اللہ کی ذات سے ہی آتی ہے۔ اس لئے اگر آزمائش آئے تو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور شکر کر کے اللہ کو راضی کرنا چاہئے تاکہ یہ دنیا بھی جنت بن جائے اور آخرت میں بھی جنت نصیب ہو ۔ بے شک اعمال کا دارومدار نیت پر ہیں ۔

     

     

    Advertisement