آن لائن ڈیلیوری میں خاتون کو کیا ملا ہے وہ خوفزدہ ہوگئی۔
آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور بہت سارے آن لائن بازار موجود ہیں جو کہ لوگوں کے وقت کی بچت کے لئے قائم کئے گئے وہاں سے آپ اپنی مرضی کے مطابق چیزیں آرڈر کرتے ہیں جو کہ آپ کو گھر پہنچا دی جاتی ہے اور آپ کو ان کی خریداری کے لئے وقت نکال کر بازار نہیں جا نا پڑتا۔
شروع میں جب آنلائن شاپنگ کے کام میں اکثر غلط چیزیں گھر پہنچائی جاتی تھی لیکن اب اس سروس کو بہت حد تک بہتر کر لیا گیا ہے۔ لیکن اچا نک ایک ایسا واقعہ رونما ہوا کہ آن لائن ڈیلیوری پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک خاتون نے 5 مئی کو مقامی ہوٹل پر پراٹھا آرڈر کیا جب پراٹھا گھر پہنچا اور خاتون نے اس کو کھانے کے لئے کھولا ۔تو خوفزدہ ہو گئ۔
پراٹھا کے پارسل میں سانپ کی کھال کا ایک ٹکڑا موجود تھا جس پر خاتون پریا اور ان کے اہل خانہ نے میونسپل حکام کو شکایت کی اور ہوٹل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ لیکن بھارتی حکام نے اس واقع کو زیادہ اہمیت نہیں دی ہوٹل مالکان کو صفائی کی ہدایات کرتے ہوئے دوبارہ ہوٹل کھول دیا گیا۔