پاکستان کے ساتھ دوہرے تعلقات میں کسی کو رُکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔امریکی وزیر خارجہ
آن لائن (اعتماد ٹی وی) ملک بھر میں یہ خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ آئی ایس آئی کے چیف ندیم انجم واشنگٹن میں موجود ہیں اور وہاں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں جس پر امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز اس بات کی تردید کی گئی کہ ایسا کچھ نہیں ۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی حمایت کر تا ہے۔ حکومت کسی کی بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے اپنے دور اقتدار کے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور کہا تھا کہ یہ امریکہ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے۔ عمران خان کی حکومت جانے کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ ہے جس کی امریکہ کی جانب سے تردید کی گئی۔ لیکن پھر امریکی وزیر دفاع نے اس بات کو تسلیم کیا کہ عمران خان حکومت اس لئے گئی کہ ان کی پالیسیاں امریکہ کے خلاف تھیں۔
اس حوالے سے یو ایس ایس ڈی کے ترجمان نے باقاعدہ پریس کانفرس کر کے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ پاکستان کے موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستا ن امریکہ کے تعلقات کی 75 سالگرہ پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔
پاکستان اور امریکہ افغانستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کے لئے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جب ہمارے اقتصادی تعلقات میں تعلیم و صحت ، سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دیا جائے گا تو حالات مزید بہتر ہو نگے۔ انٹر سروسز ایٹیلی جنس کے چیف لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم کے واشنگٹن قیام کے دور ملاقات سے متعلق مکمل لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے متعلق ہم نہیں جانتے۔