تنقید برداشت نہیں کر سکتا اس لئے ٹی وی کی آواز کو بند کر نا بہتر سمجھتا ہوں۔ویرات کوہلی
آن لائن (اعتماد ٹی وی) آئی پی ایل 2022 میں رائل چیلنجز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بتا یا کہ ان میں ایک خراب عادت ہے جس کو وہ نہیں چھڑا پا رہے۔ ٹی وی پر جب بھی وہ خود پر کسی قسم کی تنقید سنتے ہیں تو پھر آواز بند کر دیتے ہیں۔
پاکستان سے ہارنے کے بعد رواں آئی پی ایل میں سن رائزز حیدر آباد کے ساتھ کھیل میں ایک بار پھر گولڈن ڈک پر آؤٹ ہو گئے جس پر تبصرہ نگاروں نے کوہلی کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دیا ہے۔ کوہلی کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں اُتر کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ باہر سے بیٹھ کر کوئی بھی بات کر سکتا ہے۔
تبصرہ نگار کبھی بھی محسوس نہیں کر سکتے کہ ہم کیا محسوس کر رہے ہیں۔ جو لوگ میری زندگی نہیں جی سکتے ان کو میرے مشکل لمحات کا اندازہ کیسے ہو گا۔اس لئے میں تنقید کرنے والوں کی تنقید برداشت کرنے کے بجائے آواز بند کرنا بہتر سمجھتا ہوں۔