مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمعہ کے روز سعودی تعاون یافتہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے بارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتہائی غیر ذمہ دارانہ راویہ قرار دے دیا۔
ایک ٹویٹ میں، اپوزیشن لیڈر نے وزیر خارجہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے بھروسہ مند تعلقات کے یہ مزاق بُرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس حکومت کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے بنیادی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔