چور چوری سے جائے پر ہیرا پھیری سے نہ جائے ،عامر لیاقت کا بھی ایسا ہی حال ہے۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) عامر لیاقت حسین نے اپنے تازہ انٹرویو کے ذریعے پھر سے اپنے لئے تنقید کا سامان کر لیا ہے ۔ عامر لیاقت خود تو مسائل میں گھرے ہوئے ہیں لیکن وہ عمران خان کا نام لینا بھی نہیں بھولتے ۔ اپنی ذاتی نوعیت کے مسائل میں بھی ان کا نام لیا۔
عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ دانیہ مجھ سے عمر میں چھوٹی ہے میں اس کی تمام غلطیوں کو معاف کرتا ہوں اور اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ میرے دل اور میرے گھر کے دروازنے کھلے ہوئے ہیں جب چاہو واپس آجاؤ۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے شاد ی کر نے پر بڈھا ٹھرکی کہا گیا لیکن میں نے کچھ نہیں کہا ۔ دانیہ کہتی ہے کہ میں اس کو قید رکھتا تھا جبکہ ایسا کچھ نہیں میں اس کی والدہ کے علاج کے لئے دو لاکھ ماہانہ بھیجتا تھا۔ اس کی پسند کے کپڑے خرید کر دئیے ۔ اسنے کہا کھانا بنانا نہیں آتا اس کے لئے کھانا بنایا۔
میں لاوارث نہیں میں نے اس کو اپنے خاندان سے ملانا تھا لیکن اس نے ایسا موقع نہیں دیا اس نے مجھے کہا کہ مجھے بہاولپور جانا ہے لیکن میری امی کو پتہ نہ چلے میں خود اس کو بھیجنے کے انتظام کئے اس کے ساتھ سیکیورٹی کے لئے ایک شخص دیا۔