ٹک ٹاک پر مزید شہرت حاصل کرنے کے لئے جنگل کو ہی آگ لگا دی۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) ہماری نوجوان نسل کے لئے جتنا سوشل میڈیا ضروری ہوگیا ہے اتنا تو کوئی اور رشتہ بھی ضروری نہیں ۔ پیسے اور شہرت کی چاہ نے انسان کو انسان نہیں رہنے دیا ۔ نوجوان آئے روز مزید شہرت حاصل کرنے کے لئے اسٹریجٹی اسٹنٹ اپنا تے ہیں۔
کبھی کوئی مرنے کی ایکٹنگ کرتا ہے کوئی کسی مقبول شخص سے افئیر کا بتاتا ۔ کبھی اس میں اونچائیوں کو دکھایا جاتا ہے ۔ اس طرح کئی اموات بھی ان ویڈیو کی وجہ سے ہوئی کبھی کسی سے گولی چل گئی۔ کوئی پانی میں گر گیا ااور کوئی اونچائی سے۔ اب مشہور اداکارہ ڈولی فیشن نے اس دور میں شامل ہونے کے لئے جنگل کو ہی آگ لگا دی۔
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں آپ جو مرضی کریں کسی کو پتہ نہیں چلتا ایسا ہی محکمہ جنگلات کے سربراہ کا حال ہے جن کو ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہ تو جنگل میں آگ لگائی گئی اور جو علاقہ وہ مارگلہ ہلز اسلام آباد کا ہے۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے انھوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔اسلا م آباد وائلڈ بورڈ کی چئیر پرسن رینا سعید کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ مارگلہ ہلز کا نہیں لگ رہا۔