ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے ماہرین خبردار کر دیا ۔
پاکستان کے پیشتر علاقوں میں گرمی حد سے بڑھ گئی ہے ۔ اور محکمہ موسمیات نے اس میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ لاہور کے زیادہ تر علاقوں میں لو لگ رہی ہے۔جس سے ہیٹ سٹروک پید ا ہوتی ہے اور اس ہیٹ سٹروک کی وجہ سے آلودہ پانی بخارات کی صورت میں ہوا میں شامل ہو رہا ہے۔
آلودہ پانی کی وجہ سے ملک میں بیماریاں پھیل رہی ہیں جن میں ہیضہ اور گیسٹرو میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ صرف 24 گھنٹوں میں ہی ملک کے پیشتر شہروں میں گیسٹرو کے قریباً 890 اور لو لگنے کے 300 تک کیسز درج ہوئے ہیں۔ ان کا زیادہ اثر بچوں پر ہو رہا ہے ۔ لاہور چلڈرن ہسپتال میں تقریباً 360 مریض ان بیماریوں کے داخل ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجہ صرف آلودہ پانی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ باسی کھانوں کا استعمال ہے ۔۔ اگر آپ ان بیماریوں کی زد میں نہیں آنا چاہتے تو حفاظتی اقدامات کریں۔ پانی ہمیشہ اُبال کر پییں اور کھانا بھی تازہ بنا ہو ا کھائیں۔ ان پر عمل کرنے سے آپ زیادہ تر بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔