جانوروں سے جیسا سلوک کر و گے ویسا ہی سلوک وہ کریں گے۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہاتھی کا بچہ شرارتیں کرتا نظر آرہا ہے۔ ہاتھی چونکہ کے انسان دوست ہو تا ہے اور جو اس کو ٹریننگ دیتا ہے اس کے ساتھ اس کو محبت ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔
ہاتھی چونکہ بہت ذہین ہوتے ہیں تاریخ میں بھی ان کے اہم کر دار نظر آتے ہیں۔ انسان ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں تو یہ بھی ان کے ساتھ نرم برتاؤ رکھتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ہاتھی کی دیکھ بھال کرنے والا شخص آرام کر رہا ہے جس پر ہاتھی کا بچہ اپنی بندشوں کو آزاد کر کے اس کی جانب بڑھتا ہے اس شخص کو گدے سے اُٹھاتا ہے۔
جس پر وہ شخص سونے کی ایکٹنگ کر تا ہے ہاتھی اس کو جگاتا ہے گدے سے نیچے گرانے کی کوشش کرتا ہے کہ میرا گدا ہے لیکن وہ نہیں اُٹھتا تو ہاتھی کا بچہ ناراض ہو کر جھاڑیوں میں منہ چھپاتا ہے پھر کچھ ہی وقت کے بعد وہ شخص ہاتھی کو پاس سونے کی جگہ دیتا ہے جس پر ہاتھی کا بچہ اس کے ساتھ لیٹ جا تا ہے اور دونوں ایک ساتھ سوتے ہیں۔
یہ ویڈیو بھارتی جنگلا ت کے افسر کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس ویڈیو کا کپشن تھا کہ میرا بستر ہے یہاں سے اُٹھو۔ ڈاکٹر سمرت گوڈا جانوروں سے متعلق مختلف رنگ کی ویڈیو ز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ اس ویڈیو کے 1.82 لاکھ سے زیادہ ویوز ہو چکے ہیں اور اس یے لائکس 12 ہزار پانچ سو اور ری ٹوئیٹس 2 ہزار 8 سو ہوگئے ہیں۔