خبر دار! ہوشیار ایسی ایپلیکشن آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) انٹر نیٹ کے دورفری وویب سائٹس اور ایپس کا استعمال عام ہے ۔ انسان کی فطرت کے ہے جو چیز مفت میں مل رہی ہو اس کی طرف بہت زیادہ بھاگتا ہے۔ لیکن یہ فری ایپس آپ کا ڈیٹا چوری کر رہی ہوتی ہیں جو کہ بہت قیمتی ہے۔
ایسی ہی دو ایپلیشکنز کے متعلق پاکستان حکومت نے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ بروقت اور آلو کیش جیسی ایپس کو استعمال نہ کریں۔ کیونکہ یہ ایپس آپ کو ناصرف سود پر قرضہ فراہم کررہی ہیں بلکہ اس کے بدلے وہ آپ سے آپ کی انتہائی ذاتی نوعیت کی معلومات لے رہی ہیں۔
ان ایپس کے اشہتارات بھی چلائے جاتے ہیں جس میں لکھا جاتا ہے کہ اب قرضہ حاصل کرنے میں آسانی ۔ مختلف رقوم قرض پر دینے کے لئے مختلف مدت کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس کے قرض کو حاصل کرنے کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر اور کام کی نوعیت بتانی پڑتی ہے۔
اس طرح یہ ایپس متعلقہ شخص سے متعلق تمام تر معلومات حاصل کرلیتی ہیں اور بروقت ضرورت ان کا غلط استعمال کرتی ہیں۔ اس لئے ایسی کسی بھی ایپ کے ذریعے قرض نہ لیں اور نہ ہی کیسی سے بھی اپنی ذاتی معلومات شئیر کریں۔