پالتوں کتے کے لئے مالک نے ایسا کیا کام کر دیا کہ پوری دنیا میں چرچے۔۔

    چین میں ایک شخص نے اپنے پالتو جانوروں کے لئے بڑا کام کر دیا ۔

    آن لائن (اعتماد ٹی وی) گھر انسان کی ضرورت ہے انسا ن کو اپنی زندگی گزارنے کے لئے ایک چھت چاہیے ہوتی ہے جس کے سائے میں وہ سکون کے لمحات گزار سکے۔ لیکن کیا کسی نے سوچا ہے کہ جانوروں کو بھی گھر کی ضرورت ہوتی ہے۔

     

    Advertisement

    گھر بھی ایسا جس میں سوئمنگ پول اور ائیر کنڈیشنر نصب ہو۔ انسان اپنی تمام زندگی اپنے موجودہ حالات کو بہتر کرنے میں وقف کرتا ہے۔ تب جا کر ڈھنگ کی زندگی گزار پاتا ہے لیکن بیرون ممالک میں انسانوں سے زیادہ آرام دے زندگی وہا ں کے پالتو جانور گزار رہے ہیں۔

     

    ایس ہی چین میں موجود ایک شخص نے اپنے پالتو کتوں کے لئے 51 ہزار ڈالر کا گھر تیار کروایا ہے یہ مالیت پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ روپے تک بنتی ہے۔ چین کے صوبے جیان ژو کے رہائشی بزنس مین نے اپنے کتوں کے لئے ایک بڑا شاندار گھر تیارکروایا ہے جس کی منصوبہ بندی 2019 میں ہی شروع کر دی تھی۔ اس گھر کی تعمیر میں تقریباً 3 سال کا عرصہ لگا۔

    Advertisement

     

    پالتو کتوں کے لئے تیار کئے گئے گھر میں سوئمنگ پول، ٹی وی سیٹ، ڈرائیر، ٹوائلٹس، ائیر کنڈیشنگ، ڈسپنسر سب موجو ہیں۔

     

    Advertisement

    اس کے علاوہ کتوں کی انٹرٹینمنٹ کے لئے باقاعدہ ایک ڈسکو روم بھی بنایا گیا ہے جہاں فلم پروجیکڑ لگایا گیا ہے اور کتوں کے لئے جھولے بھی نصب کیے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایک چھوٹا سا رولر کوسٹر اور منی ٹرین بھی رکھی گئی ہے جس میں کتے سفر کریں گے۔ اس گھر کا باقاعدہ ٹوئر بھی کروایا گیا ہے زہو نے بتایا کہ وہ ایسے کئی منصوبے بنانے کا سوچ رہے ہیں۔