Headlines

    کیرالہ طیارہ حادثہ: ایئر انڈیا کا طیارہ دو ٹکڑے ہونے کے بعد تباہ۔۔ 16 افراد ہلاک

    ایئرانڈیا ایکسپریس کا طیارہ گِر کر تباہ ہو گیا، جس میں 191 افراد سوار تھے، جو جنوبی ریاست کیرالہ کے ایک ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ابتدائ رپوڑٹ کے مطابق، کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

     

    ہوا بازی کے عہدیداروں نے بتایا کہ دبئی سے جاتے ہوئے بوئنگ 737 بارش کے وقت رن وے سے ٹکرا گئی اور دو ٹکروں میں ٹوٹ گئی۔

     

    یہ پرواز کورونا وائرس کے بحران میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لے جارہی تھی۔

     

    وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ ہوائی جہاز کے حادثے سے تکلیف میں ہیں۔

     

    مزید پڑھئے: جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوں وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں، جہاں ملیں فوراً سے شادی کر لیں۔

     

    کیلکٹ سے تعلق رکھنے والے ایک قانون دان ایم کے راگھوان نے نجی خبرراساں ادراے بی بی سی کو بتایا کہ حادثے میں کم از کم 16 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔

     

    حکام نے بتایا کہ بوئنگ 737 جیٹ طیارے میں سوار بیشتر افراد کو نکال لیا گیا ہے، ان میں سے درجنوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے کچھ سنگین حالت میں ہے۔

     

    دوسری جانب پاکستان کے مشہور کرکٹ آل راونڈر جناب محمد حفیظ نے بھی ٹویٹ کے ذریعے، انڈیا میں ہونے والے اس واقعہ پر دُکھ کا اظہار کیا۔