محرم کون ہے اس کا آسان الفاظ میں جواب۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) لوگ اپنے شرعی مسائل کے لئے علماء سے رابطہ کرتے ہیں اور سوالات پوچھتے ہیں جیسا کہ اسلام میں عورتوں کا پردہ واجب ہے نا محرم سے ۔ لیکن اس میں لوگ فرقہ بندیوں کی وجہ سے تفریق نہیں کر پاتے۔

مرحوم اسرار احمد جو کہ ایک مذہبی اسکالر رہ چکے ہیں انھوں نے آسان الفاظ میں بتا دیا جس سے سب کو آسانی ہو گئی محرم آپ کے وہ رشتے ہیں جن سے کسی خاتون /مرد کی کسی بھی حالت میں شادی نہیں ہو سکتی ۔ جیسے کہ باپ، بیٹا،بھائی،نانا، دادا، چچا، تایا ، ماموں اور ماں، بیٹی ، بہن، دادی ، نانی ،پھوپھو، خالہ وغیرہ۔
اس کے علاوہ داماد، بھابھی ، دیور، جیٹھ ، کزن سب رشتے نا محرم ہیں۔ کیونکہ اگر ایک آدمی کی ایک بہن سے شادی ہو گئی تو اپنی بیوی کی موجودگی میں اس کی بہن سے شادی نہیں کرسکتا ، لیکن بیوی کی وفات کے بعد کر سکتا ہے اس لئے یہ رشتہ بھی محرم نہیں ہے۔
اسی طرح بھابھی کا رشتہ ہے بھائی کی موجودگی میں چھوٹا بھائی اپنی بھابھی سے شادی نہیں کر سکتا لیکن بھائی کے انتقال کے بعد کر سکتا ہے۔ اس لئے یہ رشتہ بھی محرم نہیں ہے۔
پس کسی بھی رشتے کے حوالےسے پتہ کرنا ہو کہ محرم ہے یا نہیں بس اس کا اندازہ لگا لیں کہ آپ کی شادی ان سے ہو سکتی ہے تو وہ نامحرم ہے۔ خواہ وہ خاندان کا ہی فرد کیوں نہ ہو۔