اگر آپ چاہتے ہیں کہ حمل جلد ٹھہر جائے تو یہ ایک کام کریں اور کمال دیکھیں۔

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ حمل جلد ٹھہر جائے تو یہ ایک کام کریں۔

    لاہور (اعتماد ٹی وی) ایشیائی ممالک میں شادی کے بعد سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہی ہے کہ کیا جوڑے کو کوئی خوشخبری ملی یا نہیں۔ اگر شادی کے ایک سال کے اندر اولاد نہ ہو تو ایسے میں لوگ نت نئے مشورے اور علاج کے متعلق شادی شدہ جوڑے کو معلومات دیتے نظر آتے ہیں۔ اور اکثر تو عورتوں کو بانجھ قرار دے کر مرد کو دوسری شادی کا مشورہ دیتے ہیں۔

     

    Advertisement

    ایسی خواتین جن کے ہاں اولاد نہیں ہے شادی کو دو یا تین سال ہو چکے ہیں تو وہ بس ایک کام کریں۔ اللہ سے دعا کریں۔ جیسا کہ قرآن پاک میں حضرت یحٰی ؑ کا قصہ بیان کیا گیا ہے کہ جب” یحٰیؑ نے اللہ کو پکارا” اور کہا کہ مجھے وارث عطا کر تو اللہ نے ان کو کہا کہ میں عطا کروں گا پھر یحٰی ؑ نے کہا کہ اے میرے رب مجھے اولا د کیسے ہوگی میں تو بوڑھا ہوں میری ہڈیاں بے جان ہیں میری بیوی بانجھ ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو وراث عطا کیا ۔

     

    اس میں غور طلب بات ہے “پُکارنا” اسی لئے اللہ کو پکارو۔ سجدے میں رو کر فریا د کرو۔ زبان سے نکلی آواز اگر 10 گنا طاقت رکھتی ہے تو دل سے نکلی آواز ہزار گنا زیادہ طاقت رکھتی ہے۔ اللہ نے کہا کہ تم مجھے جیسا گمان کرو گے ویسا ہی پاؤ گے۔ سائنس بھی مانتی ہے کہ انسان جو سوچتا ہے جو بولتا ہے اس کے اردگرد ویسا ہی اورا بنتا ہے ۔

    Advertisement

     

    اس لئے اپنے ساتھ ساتھ اپنی ان بہنو ں کے لئے دعا کرو جن کی اولاد نہیں بلکہ ان کے لئے بھی دعا کرو جنہوں نے تمہیں تنگی دی۔ جب تم کسی کی عدم موجودگی میں اس کے لئے دعا کرتے ہو تو اللہ تعالیٰ آسمان سے ایک فرشتہ اتارتا ہے اور اس کو حکم دیتا ہےکہ یہ جو اپنے بہن بھائی کے مانگ رہا ہے وہ اس کو دے دو۔ پس پکارو اس رب کو جو شے رگ سے قریب ہے ۔ اس کے ساتھ دعا میں یہ آیت بھی پڑھیں۔

     

    Advertisement

    رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ
    “اے رب مجھے صالح ( نيك) اولاد عطا كر”۔