منہگائی کا طوفان اپنے زور و شور سے چل رہا ہے، جبکہ غریب آدمی پستا چلا جا رہا ہے اور امیر اور امیر ہوتا جا رہا ہے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل یعنی بجری ، ریت سمیٹ اور سریا وغیرہ کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، یہ بتایا جا رہا ہے کہ یکم جون سے تعمیراتی میٹیریل کی قیمت میں مطلوبہ اضافہ باقاعدہ توڑ پر کر دیا جائے گا ، جس میں ریت سمنٹ، سریا، اینٹوں کے علاوہ دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
اس طرح اضافے سے نا صرف نجی تعمیراتی سیکٹر متاثر ہوگا بلکہ سرکاری منصوبوں کا تخمینہ بڑھ جائے گا، جو کہ بجٹ پر مزید اخراجات کو بوجھ بڑھا دے گا ۔