پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی کرایوں میں اضافہ ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) جیسے جیسے حکومت آئے روز پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے اس کے ساتھ ہر قسم کی چیز وں کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ اب اس کا اثر ٹرانسپورٹ کے کر ایوں پر بھی ہو رہا ہے ٹرانسپورٹ کے اوونر فیڈریشن کے خود ساختہ فیصلے کے مطابق کرایوں میں 200 روپے سے 300 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ نے 50 فیصد ٹرانسپورٹ کو کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا ہے ڈی ریگولیٹ پالیسی کے مطابق کرایوں کو 20 فیصد بڑھا نے کے باوجود احتجاجاً 50 فیصد ٹرانسپورٹ کھڑی کی جا رہی ہے۔
مسافروں کے مطابق موجودہ حکومت ہمارے مسائل حل کرنا تو بہت دور کی بات ہے نئے مسائل بڑھانے آ ئی ہے۔ مہنگائی مہنگائی کرتے کرتے اقتدار میں آ کر اس مہنگائی کو عوام پر مسلط کر دیا ہے۔ پہلے جو مہنگائی کا طوفان تھا اب اس کو سونامی بنا دیا گیا ہے۔