عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انتباہ کر دیا گیا ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) دنیا میں آئے روز کوئی نہ کوئی نئی بیماری یا وائرسآن آیا ہوتا ہے ۔ جس عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ جیسے جیسے ماحؤل میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اس سے لگتا ہے جلد جانوروں کی تمام بیماریاں انسانو ں میں بھی پیدا ہو جائیں گی۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق بدلتے موسموں کے ساتھ ساتھ زمین کا درجہ حرارت بھی تبدیل ہو رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ خشک سالی کی وجہ سے انسانوں میں بھی جانوروں والے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال منکی پاکس اور لا سا بخار ہیں۔ ان کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹر ریان مائک نے بتایا کہ لاسا بخار بنیادی طور پر افریقی خطے میں چوہوں میں پایا جانے والا وائرل بخار تھا جو کہ اب انسانوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ ماضی میں ایبولا وائرس کو پھیلنے میں پانچ سال تک کا عرصہ درکا ر تھا لیکن اب تو 5 ماہ کا وقفہ بھی مل جائے تو خوش قسمتی کی بات ہے۔