شہری تیار ہو جائیں وزیر خزانہ نے ہنستے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا الٹی میٹم دے دیا۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستا ن کے لئے کڑی آزمائش لے کر آئی ہے ۔ مہنگائی کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والی یہ حکومت ایک ہی ہفتے میں دو مرتبہ پیٹرول اور ایک مرتبہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔
اب وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے قہقہوں کے درمیان اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ پیٹرول مزید مہنگا کیا جائے گا۔ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے پر حکومت اراکین مسکر ا رہے ہیں۔اس پر سارا الزام سابقہ حکومت پر ڈال کر اپنے ہاتھ کھڑے کر لئے جاتےہیں۔
عمران خان آئی ایم ایف کے معاہدے کے خلاف پیٹرول پر سبسڈی دے رہا تھا ۔ تو اس لئے ہماری حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانا پڑی ۔ وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم آئی ایم کے حساب سے چلیں تو پیٹرول فی لیٹر 300 روپے ہو تا۔ ہم اپنی عوام کا خیال ہی کر رہے ہیں۔
اشیائے خوردونوش ویسے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہیں اس پر پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا سن کر پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم لگ گیا ہے۔