ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹمارٹم کے لئے تین رکنی بورڈتشکیل دے دیا گیا۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان کے پوسٹمارٹم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے تین رکنی بورڈتشکیل دیا گیا ہے اس بورڈ کو ڈاکٹر سمیعہ سرجن اور پولیس نے مل کر قائم کیا ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال کو چنا گیا ہے پوسٹمارٹم کرنے والے بورڈ میں 2 میل میڈیکو لیگل افسرا ن بھی شامل ہوں گے۔ عامر لیاقت حسین کے انتقال کے متعلق ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ انتقال کی ظاہری طور پر کوئی وجہ نظر نہیں آرہی اسی لئے پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے۔
عامر لیاقت حسین آج اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کے ملازمین نے کہا کہ ان کے کمرے کا دروازہ کل رات سے بند تھا بہت کھٹکھٹانے پر بھی آج دن چڑھے دروازہ نہیں کھولا تو ہم نے دروازہ کھولنے کا فیصلہ کیا اور اند ر داخل ہو ئے تو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بے ہوش تھے ۔
ہسپتال لانے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کا انتقال پندرہ سے بیس منٹ پہلے ہو چکی ہے۔