موجودہ حکومت کو معشیت بچانے کے لئے روس جانا چاہیے ۔ شوکت ترین
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) پاکستا ن کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت پر کڑی تنقید کر دی اور کہا کہ ابھی بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں۔ اور میرا مشورہ مان لیں روس کا دورہ کریں روس سے مد د لیں۔ اس سے اس مشکل دور میں بھی 30 فیصد بچت ہو جائے گی۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف پر تنقید کرتی ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ہم پیچھے ہٹے۔ جب ہمارے وقت میں آئی ایم ایف نے قیمتیں بڑھانے کا کہا تو ہم نے انکار کر دیا۔
اور آئی ایم ایف کو کہا آپ کو پیسے میں اکھٹے کر کے دوں گا اس کے لئےقیمتیں بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہم ٹیکس میں اضافہ کر کے پیسے اکھٹے کریں گے ہم نے اپنا پلان بتا کر آئی ایم ایف کو راضی کیا اور یہ معاہدہ باقاعدہ پورا بھی کیا اس حوالے سے معاہدے ویب سائٹس پر موجود ہیں۔