دنیا کی سب سے چھوٹی گائے اور اس کے نوابانہ ٹھاٹھ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) انسان کو جس جانور سے لگاؤ ہوتا ہے اس کو پالنے کا انداز ہی نرالا رکھا جاتا ہے ۔ جیسا کہ بیرون ممالک میں کتے اور بلیوں کو پالنے کا رواج ہے اس کے لئےو ہ انکا سونے کا بستر لاتے ہیں ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ماہانہ ڈاکٹری چیک اپ ہوتا ہے۔ اور ان کے بالوں کی تراش خراش کے سیلون بھی لے جایا جاتا ہے۔
ایسے ہی پاکستا ن سمیت ایشیائی ممالک میں قربانی کے لئے جانور پالنے کا رواج عام ہے کچھ لوگ کاروبار کی غرض سے ایسا کرتے ہیں کہ مخصوص نسل کے جانوروں کو خاص خوراک دی جاتی ہے ۔ ان کے سونے کا کھانے پینے کا انتظام الگ کیا جاتا ہے۔
اسی طرح پاکستان کے شہر کراچی کے رہائشی مرتضیٰ کے پاس دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی حامل گائے موجود ہے۔ جس کا نام رانی پاکستانی ۔ اس کا قد 57 سینٹی میٹر ہے۔