حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ جو کہ اس حکومت کے آتے ہی شروع ہو گئی اور اس حد تک بڑھ گئی کہ عوام کو 18 ،18 گھنٹے اس لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے۔
بجلی بچاؤ مہم میں حکومت نے منصوبہ بندی کی کہ سرکاری دفاتر میں ہفتے کو تعطیل ہو گی اور عام دنوں میں مارکیٹیں9 بجے رات بند ہو جائیں گی ۔ جس میں بیکری ، پرچون ، کریانے کی دکانیں بھی شامل ہیں۔ اب حکومت نے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے مزید پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پنجاب کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے انسانی حقوق برائے حفاظتی تنظیموں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مزدورں کے حقوق کا خیال کرتے ہوئے اب سے ہفتے میں ایک دن مکمل چھٹی ہو گی جو کہ اتوار کا دن ہو گا۔ اتوار کے دن تمام مارکیٹیں ، پلازے، شاپنگ مالز، ریٹیلر شاپس، بیکریاں، پرچون و کریانہ سٹور ، جنرل سٹور، دفاتر ، گودام، وئیر ہاوسز تمام تر پنجاب کے کاروباری منتظم آرڈیننس 1969 کے سیکشن 6 کے مطابق بند رہیں گے۔
اس کا اطلاق جلد از جلد کیا جائے ۔ حکومت نے دیہاڑی دار طبقے کو بھی مشکلات میں ڈال دیا ہے جو شخص روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کر کے گھر ایک وقت کی روٹی لاتا تھا اب وہ بھی اس نوٹیفکیشن کے تحت گھر میں بیٹھا رہے گا۔