داڑھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے لیکن چین اور جاپان کے مردوں میں یہ نہیں دیکھا گیا ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) دنیا بھر کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا ہے کہ جب بھی لڑکا بلوغت کی عمر کو پہنچتا ہے تو اس کے چہرے پر مونچھیں اور داڑھی آنا شروع ہو جاتی ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ لڑکا اب جوانی کی حدود میں داخل ہو چکا ہے ۔
ایسا عموماً تما م ممالک کے افراد میں دیکھا گیا ہے ۔ لیکن چین اور جاپان دو ایسے ملک ہیں جن کے مردوں کے چہروں پر داڑھی اور مونچھیں نہیں دیکھی گئی۔ اور ان کے چہرے کی جلد دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے چہرے پر بال آتے ہی نہیں ۔
ایسا بالکل نہیں ہے چین اور جاپان کے مردوں کے چہرے پر بھی بال اُگتے ہیں لیکن ان کی افزائش بہت کم ہوتی ہے اس لئے و ہ اتنے نمایا ں نہیں ہوتے ۔ دوسرا چینی ثقافت میں بھی کلین شیو کا رواج ہے اس لئے وہاں کے لوگ زیادہ تر کلین شیو کو ترجیح دیتے ہیں۔
دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ انسان کی ظاہری شکل اس کے ڈی این اے کا نتیجہ ہوتی ہے ۔ اس لئے انسان میں وہ خصوصیات پیدا ہوتی ہیں جو اس کو وراثت میں ملتی ہیں۔ تو چین اور جاپان میں چونکہ بالوں کی افزائش ہی کم ہوتی ہے اس لئے ان کے چہرے شفاف ہوتے ہیں۔ا ن کے چہروں پر ایسے مسام ہی بہت کم ہوتے ہیں جو بالوں کی افزائش کرتے ہیں۔