قحط کی وجہ سے اٹلی کے 5 علاقوں کی حالت خراب۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) دنیا بھر میں بدلتے موسم کی وجہ سے زمینوں کی کاشت کاری پر اثر پڑرہا ہے ۔ کہیں بارشیں ہونے سے موسم میں تبدیلی آتی ہے تو کہیں بارش نہ ہونے کے وجہ سے زمین خشک ہو کر بنجر ہو جاتی ہے۔ کسی جگہ پر سیلاب آنے کے خدشات بن جاتے ہیں۔
اس صورتحال میں موسم جو زیادہ گرم ہو رہا ہے اس کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا رُخ اٹلی کے شمالی علاقوں کی جانب ہوا ہے۔ یہاں پر گرمی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
کم بارشوں کی وجہ سے اٹلی کے 5 شمالی علاقے خشک سالی کا شکار ہو گئے ہیں اور حکومت نے اس صورتحا ل میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں۔