طیارے کا انجن فیل ہوا تو اس کو سٹرک پر ہی لینڈ کردیا۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) طیاروں میں فنی خرابی کے مسائل میں ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک بھی کھڑے ہیں آئے روز کسی نہ کسی طیارے میں کوئی مسئلہ پیدا ہوا ہوتا ہے ہوائی کمپنیوں کی مینٹینس پر سوال کھڑا ہو ا ہے۔
امریکہ میں بھی ایسا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ا یک چھوٹے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے یہ سنگل انجن کا طیارہ سائیوان کاؤنٹی کے قریب 3 جولائی کو صبح 11:45 منٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا کیونکہ طیارے کا انجن فیل ہو گیا تھا۔
طیارے کے پائلٹ نے بتایا اور کوئی صورت نہیں تھی خراب انجن کی وجہ سے زیادہ دیر تک ہوا میں نہیں رہ سکتا تھا۔
طیارے کے پائلٹ ونسینٹ فریزر نے بتایا کہ طیارے کو دوبار اسٹارٹ کرکے اُڑانے کی کوشش کی لیکن طیارہ نیچے گرنے لگا اس لئے اس کو ایمرجنسی لینڈ کروانا پڑا۔اس تمام واقعے کے ویڈیو بھی بنائی گئی ہے ۔