آخر کار حکومت نے پیٹرول سستا کر دیا ۔
گزشتہ رو ز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دیا جائے گا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کےا علان کا انتظار سب بے صبری سے کرنے لگے۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم نے قوم سے خطاب کیا اور بتایا کہ 15 جولائی 2022 کو رات 12 بجے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا اطلاق ہوجائے گا ۔ جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور پیٹرول میں 18 روپے 50 کی کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو اس کا فائدہ پھر سے عوام کو دیں گے۔ ہم نے جو مہنگائی کی اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا ۔ اس لئے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف سے بھی معاہدہ ہو چکا ہے اس سے بھی ملکی معشیت میں بہتری آئے گی۔