آج پنجاب کا سلطان کون بنے گا؟ اصل اندر کی کہانی باہر آگئی
آج پنجاب کا سلطان کون بنے گا؟ اصل اندر کی کہانی باہر آگئی
لاہور (اعتماد ٹی وی ) پورے پاکستان کی نگہاہ اس وقت وزیر اعلی پنجاب کے انتخابات پر مرکوز ہے بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی کے انتخابات نے پورا پاکستان مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں غیر متوقعہ نتائج آنے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔
تاہم آج یہ انتخابات ہو کر ملک بہتری کی طرف جانے کی امید کی جا سکتی ہے۔ لیکن حکومت اور اس کے اتحادی اور اپوزیشن کی جماعتیں آپس میں نمبر گیم کی ایک دوسرے پر برتری کی کوششوں میں مصروف۔
گزشتہ رات لاہور کے ہوٹل میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجلاس میں یہ واضح کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے پاس اپنے اتحادی وزیر اعلی کو منتخب کروانے کے لئے ایم پی ایز کی مطلوبہ تعداد مکمل ہے۔
جبکہ دوسری طرف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پہلے دعوی کیا کہ ہو سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے 5 لوگ ووٹ ڈالنے ہی نا آئے کیونکہ فرق صرف 5 ووٹوں کا ہے۔ جس کے بعد یہ ہوا کہ پی ٹی آئی کا ایک رکن مبینہ طور پر حکومتی جماعت سے پیسے لے کر ترکی فرار ہو گیا۔
اس کے ساتھ ہی حالیہ بیانہ میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 50 لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ ہی نہیں ڈالنا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ گزشتہ رات 4 گھنٹے سے زیادہ دورانیے تک کا وقت سابقہ صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کے گھر میں گزارا۔
تاہم آج میدان سجھنے والا ہے لیکن تجزیہ نگار کے مطابق حالات بہت ہی غیر یقنی پر مبتلا ہے وقت سے پہلے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔