غیر ملکی ذرائع کے مطابق روس و یوکرین کے مابین جو تنازع شروع ہو ا تھا اس کی وجہ سے تمام تر دنیا کو مشکلات کا سامنا ہو رہا تھا۔ اس وجہ سے یوکرین کو اناج کی برآمدات میں قریباً پانچ مہینوں سے رُکاوٹیں پیش آ رہی تھیں۔ ان کی وجہ سے عالمی سطح پر غذائی قلت پیدا ہو رہی تھی اور تمام دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں تھی۔
اقوام متحدہ اور ترکی نے بھی اس پیچیدہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور روس و یوکرین کو ایک معاہدے پر رضا مند کیا ہے جس کی وجہ اب اناج کی ایکسپورٹ میں درپیش رُکاوٹیں ختم ہو گئیں ہیں۔ معاہدےپر روس کی جانب سے روسی وزیر
دفاع سیرگئی شوئیگو اور یوکرین کی جانب سے یوکرینی وزیر برائے انفراسٹرکچر اولیکساندر کبراکوف، ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے دستخط کئے ہیں۔