پاکستان مسلم لیگ ن جو کہ اتحادی جماعتوں کے گٹھ جوڑ سے اقتدار میں آئی اور ملک کے حالات بگاڑ دئیے ان کا ساتھ دینے کی سزا ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو مل گئی۔ عمران خان کی حکومت کو گرانے کے لئے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے مخالف جماعتوں سے ساز باز کر لی۔

اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دے دی کہ حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ ہیں اور حلف بھی جلد دلو ا دیا۔ لیکن قدرے کو یہ منظور نہ تھا اور سپریم کورٹ نے ایکشن لیا تین روز کیس کی سماعت ہوئی اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دے کر چوہدری پرویز کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ۔
آج پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کو کامیاب بنا کر عہدے سے ہٹا دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اتحاد نے سبطین خان کو پنجا ب اسمبلی کا اسپیکر بنا لیا۔ اور اسپیکر کا منصب سنبھالتے ہی تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر کے خلا ف تحریک عدم اعتماد پیش کی اور 186 ووٹ دے کر اس کو کامیاب بنا لیا۔