ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران یہ ریمارکس دئیے ہیں
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران یہ ریمارکس دئیے ہیں
کہ ہم نہ تو اداروں کے کام میں مداخلت کرتے ہیں اور نہ ہی کریں گے ۔ جو کام اداروں کے ہیں ان سے ہی کروائیں گے۔
پنجاب کے حالیہ الیکشن کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہم نے اس میں بھی یہی کیا ہے اسی لئے تو شفاف اور غیر جانبدار الیکشن منعقد کئے گئے ہیں ۔
سپریم کورٹ میں خیبر یونیورسٹی کی طالبہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد داخلہ
منسوخی کی اپیل پر سماعت کی گئی۔عدالت عظمیٰ میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ رخسانہ بنگش کا کہنا ہے کہ اس نے میڈیکل کے سال دوئم کا امتحان پانچویں کوشش میں پاس کیا تھا۔
باقی سالوں کا امتحان بھی سپلیمنٹری میں پاس کیا۔
عدالت نے اس پر کہا کہ یونیورسٹی نے داخلہ اس لئے منسوخ کیا ہے کہ پانچواں چانس نہیں لیا جا سکتا ۔
اور یونیورسٹی اگر کوئی فیصلہ ابتدا میں کرتی ہے تو اس کا ہی فیصلہ درست قرار دیا جا سکتا تھا۔ تعلیم مکمل ہونے اور پریکٹس کے بعد رجسٹریشن منسوخی کا کوئی جواز نہیں یہ انصاف کے منافی ہی ہو گی۔