پاکستان تحریک انصاف نے عثمان بزدار کو اہم عہدہ دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے عثمان بزدار کو اہم عہدہ دے دیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اہم عہدے دے دیا ۔
عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لئے عثما ن بزدار کو چن لیا اس کے لئے اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی جار ی کر دیا گیا۔
عمران خان نے دورہ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور کابینہ کی تشکیل کے لئے 18 لوگوں کو منتخب کر لیا اس کابینہ میں ق لیگ ایک بھی فرد کو شامل نہیں کیا گیا ۔
عمران خان نے ق لیگ کی موجود ہ دو وزارتیں بھی لے کر پاکستان تحریک انصاف کو دے دیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں یاسمین راشدکو صحت ، محمود الرشید کو بلدیات اور میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اور ڈاکٹر مراد راس کو محکمہ تعلیم سونپنے کا امکا ن ہے۔
ہاشم جواں بخت کو خزانہ ، راجہ یاسر ہمایوں کو ہائیر ایجوکیشن، راجہ بشارت کو پارلیمانی امور، ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ دئیے جانے کا امکان ہے۔
اسی فہرست میں لطیف نذر گجر، فیاض چوہان، محسن لغاری، علی افضل ساہی کا نام بھی شامل ہے ان کے لئے تاحال وزراتوں کا انتخاب نہیں کیا گیا ۔