عروہ حسین کا دبنگ انٹرویو متعدد اداکاروں نے سراہا۔
پاکستان کی نامور اداکارہ جو کہ ڈرامہ انڈسٹری اور فلم انڈسٹری میں بڑا نام بنا چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زندگی گزارنے کے لئے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔
عروہ حسین کا دبنگ انٹرویو متعدد اداکاروں نے سراہا۔
پاکستان کی نامور اداکارہ جو کہ ڈرامہ انڈسٹری اور فلم انڈسٹری میں بڑا نام بنا چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زندگی گزارنے کے لئے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم گلو ای ٹی سی کو انٹرویو دیا اس میں اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی اور معاشرے کی سوچ کے چند پہلو سامنے رکھنے چاہیے ۔
ہمارے معاشرے میں جو سوچ پروان چڑھائی گئی ہے کہ مرد زندگی کی اہم ضرورت ہے تو ایسا کچھ نہیں ہے یہ ایک غلط بات ہے۔ اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ مرد کے ساتھ زندگی گزارے تو یہ اس کی مرضی ہے مگر میرے نظریے کے مطابق مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے ۔
اداکارہ عروہ حسین نے دوران انٹرویو ڈراموں کے اسکرپٹس کے حوالے سے تنقید کی اور بولا کہ اگر بچوں پر جنسی تشدد کا موضوع لے کر ڈرامہ بنایا جائے تو اَن گنت نوٹسز آجاتے ہیں حالانکہ ڈرامہ نگار کا مقصد والدین کو تعلیم دینا ہوتا ہے کہ بچوں کے حوالے سے محتاط رہیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ عروہ حسین نے کہا کہ ہم ڈراموں میں مارپیٹ کو جائز سمجھتےہیں جو کہ محبت کی صورت قرار دی جاتی ہے۔
یہ غلط بات ہے ۔ اداکارہ عروہ حسین کے اس انٹرویو کو شوبز کی بہت سی شخصیات نے سراہا جاتا ہے اور صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔