پاکستانی کھلاڑی فخر زمان نے ون ڈے میچ پر اپنی منصوبہ بندی بتا دی ۔
نیدرز لینڈ کے خلاف ون ڈے اننگ کا آغاز ہو گیا ہے اور پاکستان نے پہلے ون ڈۓ میچ کو جیت کر قو م کو اچھی شروعا ت کی خوشخبری دے دی۔
پاکستانی کھلاڑی فخر زمان نے ون ڈے میچ پر اپنی منصوبہ بندی بتا دی ۔
نیدرز لینڈ کے خلاف ون ڈے اننگ کا آغاز ہو گیا ہے اور پاکستان نے پہلے ون ڈۓ میچ کو جیت کر قو م کو اچھی شروعا ت کی خوشخبری دے دی۔
اس حوالے سے جب فخر زمان سے بات چیت ہوئی تو انھوں نے بتایا کہ ہالینڈ کی ٹیم کے ساتھ کھیل کے لئے میں نے اور بابر اعظم نے پہلے ہی منصوبہ بندی کی ہو ئی تھی۔
فخر زمان کا کہنا ہے کہ ہر میچ سے قبل ہی ہماری کوشش ہو تی ہے کہ ہم اچھی کارکردگی دکھائیں تو اس میچ پر یہی سوچ تھی۔ ہمیں پتہ تھا کہ یہاں پر سورج نہیں نکلے گا اس لئے یہاں پیچ پر اسکور نہیں بن پائیں گے۔
کپتان بابر اعظم نے بھی یہی کہا کہ پہلے 25 اوورز تک اگرہم یہاں کھڑۓ رہ جائیں اور ہماری کوئی وکٹ نہ جائے تو ہم اچھے مارجن سے ہالینڈ ٹیم کو ہرائیں گے۔
فخر زمان نے بتایا کہ اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے اپنی سوچ پر عمل کیا اور 315 رنز کا ہدف دیا۔ ہمارا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں بہتر ثابت ہوا۔
مخالف ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے بہت محنت سے انھوں نے 298 رنزز بنائے۔ سلمان علی آغا کے متعلق فخر زمان نے بتایا کہ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ وہ سفر میں رہتا ہے ۔ اس کا بھی ڈیبیو زبردست رہا۔
کھلاڑی نسیم شاہ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سوپر ٹیلنڈڈ کھلاڑی ہے۔اور اس کے متعلق موجود یقین ہے کہ مستقبل قریب میں وہ پاکستان کا سوپر سٹار ہو گا۔