11 سالہ بچی کے حلق میں 4 سال سے موجود سکہ نکال لیا گیا۔
11 سالہ بچی کے حلق میں 4 سال سے موجود سکہ نکال لیا گیا۔
سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے کامیابی سے آپریشن کر کے 11 سالہ بچی کے حلق میں 4 سال سے پھنسے سکے کو نکال لیا ۔ لڑکی صحت مند ہے اور اس کو طبعی معائنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کو انیمیا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا ۔ تو ڈاکٹر وں نے اس کا طبی معائنہ شروع کیا ۔
طبی معائنے کے بعد جب اس کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی کے حلق میں ایک سکہ پھنسا ہوا ہے ۔ اس سکے کے متعلق لڑکی کو خود بھی معلوم نہیں ہے۔
لڑکی اور اس کے خاندان کو اس سکے کے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ 4 سال قبل اس نے سکہ نگلا تھا۔
حیران کن طور پر لڑکی کو نہ تو سانس لینے میں کوئی دشواری ہوئی اور نہ ہی کوئی انیمیا کی شکایت پر ڈاکٹرز نے علاج شروع کیا تو یہ معاملہ سامنے آیا ۔
ڈاکٹر ز نے آپریشن کے ذریعے اس سکے کو باہر نکال لیا اور بعدازاں لڑکی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔