پنجاب حکومت نے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ ن کی لیپ ٹاپ اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانا ن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور ا س مرتبہ ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ۔
کراچی یونیورسٹی میں خطا ب کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 20 لاکھ کے قریب طلبہ کو نوکری کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مارکیٹ میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی ۔
اس لئے گریجویشن کرنے والے 30 فیصد سے زائد طالب علم نوکری حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
حکومت نے 12 ہزار روپے ماہانہ پرانڈر گریجویٹ نوجوانوں کے لئے سرکاری اور نجی ادارے میں انٹرن شپ پروگرام بھی متعارف کروایا ہے اور اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ نوجوانوں کے سامنے دنیا کے دروازے کھول دیتے ہیں اس لئے ضرور ی ہے کہ ان صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھایا جائے ۔
فری لانسنگ کی دنیا میں پاکستان سروس پرووائڈر ز میں چوتھے نمبر پر ہے اس کا گروتھ ریٹ بھی 74 فیصد ہے اور یہ سروس دینے والے تقریب2 ارب ڈالر سا لانہ کما رہے ہیں۔