200 سے 300 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دیں تو آئی ایم ایف کو جوا ب دینا ہوگا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
200 سے 300 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دیں تو آئی ایم ایف کو جوا ب دینا ہوگا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم نے 200 سے 300 یونٹ استعمال کر نے والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا کہا ہے لیکن اس کے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
ہمیں آئی ایم ایف کو جواب دینا ہو تا ہے کہ کیوں ریلیف دیا جا رہا ہے ؟ جلد ہی اس حؤالے سے فیصلہ کیا جائے گا اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو 13 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔
پیٹرولیم مصنوعات پر بھی کوئی جی ایس ٹی نہیں لگائی نہ ہی لگا نے کا ارادہ ہے۔قطر نے پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دی ہے ۔ قطر پاکستان سے لانگ ٹرم لیزپر ائیر پورٹس چاہتا ہے ۔
اور سی پورٹس میں بھی سرمایہ کاری کرے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ قطر ایل این جی پاور پلانٹس میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ قطر نے 8 ہزار میگا واٹ سولر پلانٹس لگانے میں دلچسپی بھی ظاہر کی ہے ۔ پیر کے روز آئی ایم ایف کا ایگریکٹو بورڈ کا اجلاس ہو رہا ہے چار ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کو پورا کر لیا گیا ہے ۔
یواے ای نے اعلان کیا ہے پاکستا ن میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ شرح مبادلہ فکس کرنے سے متعلق تاحال کوئی وعدہ نہیں ہوا۔
وزیرخزانہ کا مزید کہنا ہے کہ نیو یارک میں روز ویلٹ ہوٹل کو بیچنے کی جو بات ہوئی ہے اس میں صداقت نہیں ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے ۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ بھی مہنگائی کی وجہ سے مجھ سے ناخوش ہیں لیکن کوئی بھی ایسا فیصلہ بتائیں جو میرا اکیلے کا ہو۔