ایک سالہ بچے کو کندھے سے لگائے رکشہ چلانے کی ویڈیو وائرل ۔
ایک سالہ بچے کو کندھے سے لگائے رکشہ چلانے کی ویڈیو وائرل ۔
والدین کتنی بڑی نعمت ہیں یہ ان سے پوچھیں جن کے والدین نہیں ہیں۔ اولاد کا دنیا میں سب سے بڑا سہارا اس کے والدین ہوتے ہیں۔
جو اس کی پرورش کے لئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص ایک سالہ بچے کو کندھے سے لگائے ہوئے سائیکل رکشہ چلا رہا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام راجیش ہے اور وہ روز گار کے لئے ریاست بہار سے ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبل پور میں رہتا ہے اور وہاں سائیکل رکشہ چلا کر گزر اوقات کر تا ہے ۔
راجیش کا ایک سال کا بیٹا ہے جس کی دیکھ بھال کے لئے کوئی بھی گھر میں موجود نہیں ہے۔ اس لئے وہ جب بھی رکشہ لے کر نکلتا ہے تو اپنے بچے کو بھی ساتھ ہی لے جاتا ہے ۔ وہ ایک ہاتھ میں اپنے بیٹے کو اُٹھائے ہوئے دوسرے ہاتھ سے رکشہ چلاتا ہے ۔
راجیش کا کہنا ہے کہ 10 سال قبل وہ جبل پور آیا تھا اسے ضلع سیونی میں واقع کنہار گاؤں کی ایک رہائشی خاتون سے محبت ہو ئی اور وہ دونوں فٹ پاتھ پر رہنے لگے اس دوران ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی
جس کے بعد وہ خاتون کسی اور شخص کے ساتھ بھاگ گئی اور راجیش اپنے بچے کے ساتھ اکیلا رہ گیا اور اس بچے کی پرورش کرنے لگا ۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس کی ویڈیو دیکھ کر اس کے حوصلے کی داد دے رہے ہیں۔