عابد شیر علی کے بعد ایک اور ن لیگی کارکن ناراض ۔
عابد شیر علی کے بعد ایک اور ن لیگی کارکن ناراض ۔
پاکستان ڈیمو کریٹو موومنٹ کو حکومت گراتے وقت انداز ہ نہیں تھا کہ بہت جلد یہ وقت ان پر بھی آئے گا ۔ مل بانٹ کر کھانے کا خواب اب ملیا میٹ ہوتا نظر آرہا ہے ۔
عمران خان کی کہی ایک ایک بات سچ ہو رہی ہے کہ یہ لوگ اپنے حلقوں میں جائیں گے تو لوگ ان کو نہیں چھوڑیں گے ۔
گزشتہ روز عابد شیر علی نے میڈیا میں آ کر کہا کہ اپنے حلقے میں جانے کے قابل نہیں لوگ مارنے کو پڑتے ہیں۔ آج ایک اور ن لیگی کارکن نے اپنی ناراضگی جتا دی۔
حنیف عبادی کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اس وقت حکومت کے ہر کام پر پانی پھیر رہی ہے۔
ا ن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی اتنا بل اور ٹیکس ادا نہیں کر سکتے ۔ ایک تاجر کا بل 7 لاکھ آیا ہے جس میں 4 لاکھ کے ٹیکسز ہیں۔
عام صارفین کو 100 یونٹ کا بل 4 ہزا ر آ رہا ہے ۔ حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ انڈسٹریز اور دکانداروں پر لگائے گئے ٹیکس واپس لیں۔
وزیر خزانہ ڈرانے کی بجائے مشکلات کا حل نکالیں۔ جو لوگ پہلے سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس لگانا کہاں کی عقلمندی ہے۔