چیتے کی موجودگی نے علاقہ مکینوں کو گھروں میں قید کر دیا ۔
چیتے کی موجودگی نے علاقہ مکینوں کو گھروں میں قید کر دیا ۔
بھارت کی ریاست کرناٹک میں خونخوار چیتے نے لوگوں کو تین ہفتوں سے گھروں میں قید کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کرناٹک کے علاقے بیلگاوی میں 19 روز قبل ایک چیتے کو دیکھا گیا تھا
جس کی وجہ سے علاقے میں خوف پھیل گیا ۔ شروع میں اس چیتے نے ایک مزدور پر حملہ کیا تھا۔
اس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو گئے تھے۔ اب 22 دن سے اسکول بھی بند ہیں اور معمولات زندگی بھی متاثر ہو گیا ہے۔
چیتے کی موجودگی کی وجہ سے گولف کلب کے قریب ہنومان نگر، جادھو نگر اور کیمپ علاقے کے رہائشی اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔
وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد چیتا پکڑا جائے تا کہ وہ اپنے روزمرہ کام کو معمول کے مطابق سر انجام دے سکیں ۔ بچوں کی تعلیم کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے
۔19 روز سے چیتے کو پکڑنے کی مہم چلائی جا رہی ہے لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی اب دوہاتھی “ارجن اور اولو” بھی اس مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔ چیتے کو پکڑنے کے لئے افسران کو اسپیشل ڈرون بھی دئیے گئے ہیں ۔